Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائفر کو وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے: دفتر خارجہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس دعوے کو  سراسر  بے بنیاد قرار دیا ہےکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے  پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ سائفر  وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سائفرکمیونی کیشن  وزیرخارجہ  اور وزیراعظم سے چھپانے کا دعوٰی مکمل بے بنیاد ہے۔
’سائفرکو وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے چھپانے کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔
خیال رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ محکمہ خارجہ کے ایک انڈر سیکریٹری نے واشنگٹن میں ایک میٹنگ کے دوران پاکستان کو دھمکی دی تھی۔  

شیئر: