القصیم پولیس نے صحت ادارے کے ایک اہلکار پر تشدد کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق القصیم پولیس نے بتایا کہ تشدد کرنے والے مقامی شہری کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ وزارت صحت پہلے ہی اس بات کی تاکید کرچکی ہے کہ کسی بھی صحت اہلکار کے خلاف بدزبانی یا جسمانی تشدد قابل سزا جرم ہے۔ اس پر دس برس تک قید اور دس لاکھ ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے۔