چین اورمملکت کے تعلقات مثالی ہیں ، چینی سفیر
چینی نائب سفیر ، عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروگرام خطاب کررہےتھے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں چین کے نائب سفیر ین لیگون نے سعودی عرب اور اپنے ملک کے درمیان تعاون کے شعبوں پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قائدین ایک دوسرے کے تعلقات کے فروغ کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔
نائب سفیر نے کہا کہ مملکت اور چین کے درمیان تمام شعبوں خصوصا ثقافت اور تعلیم کے سلسلے میں بھرپور تعاون ہورہا ہے۔ دونوں ملکوں نے تمام شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھایا ہے اور بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
نائب سفیر نے مذکورہ تاثرات کا اظہار کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے ایک پروگرام کے دوران کیا۔
یونیورسٹی نے چین کی شراکت سے سعودی جامعات کے طلبہ کے درمیان ’چینی پل‘ کے عنوان سے مقابلہ منعقد کیا۔
مقابلہ مملکت میں پہلی بار منعقد کیا گیا اس میں تین سعودی جامعات کے 12 امیدواروں نے حصہ لیا۔