سعودی وزیرخارجہ کا لتھوانیا کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
جمعرات 21 جولائی 2022 19:19
وزیرخارجہ نے جمہوریہ لاوس کے ہم منصب سے بھی ٹیلی فونک گفتگوکی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو جمہوریہ لیتھوانیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور لیتھوانیا کے درمیان تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنےاور تمام شعبوں میں یکجہتی بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور انہیں سلجھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ لاؤس کے وزیرخارجہ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا۔