Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین کا تقدس ’سرخ نشان‘ ہے، بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے: السدیس 

بے حرمتی کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مقدس شہروں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، مسجد الحرام، مسجد نبوی اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات، مزدلفہ) سے متعلق قوانین و ضوابط کی مکمل  پابندی سب پر لازم ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے مقدس مقامات سے متعلق قوانین و ضوابط کی خلافورزی کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس سعودی عرب کے حوالے سے سرخ نشان کا درجہ رکھتا ہے۔
ان کی بے حرمتی کرنے والے کسی بھی انسان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کسی بھی ملک کا شہری ہو اور اس کا پیشہ کچھ  بھی ہو۔  مقدس شہر اور مقامات سعودی عرب کی مکمل خودمختاری میں آتے ہیں اور اسے ان کی خدمت اور نگہداشت کا اعزاز حاصل ہے۔ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ مبینہ بدامنی والے جرائم پر عبرتناک  سزائیں دینا ضروری ہے۔ اس مذہبی اور قومی ذمے داری کی ادائیگی میں سب لوگ تعاون کریں۔ 

شیئر: