Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر عارف علوی کا ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ

عارف علوی نے کہا کہ ’جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا‘ (فائل فوٹو: اے پی پی)
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ’جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جا سکتا۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سنیچر کو اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ہم ایک ایسے امتحان سے گزر رہے ہیں جہاں جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سب کو پاکستان میں ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔‘
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کو ایسی حکومت قائم کرنے کی ضرورت ہے جو عوام کی صحیح معنوں میں نمائندگی اور سیاسی و معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ان کی امنگوں اور امیدوں کی عکاسی کرے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گذشتہ چند ماہ سے ملک میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کا مقابلہ کر رہی ہے۔

شیئر: