ظہران الجنوب میں 35 کلو چرس اور 52 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط
اتوار 24 جولائی 2022 11:22
’گرفتار ہونے والے سمگلروں میں سے دو ایتھوپی جبکہ ایک یمنی تارکین ہیں‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کی سرحدی سیکیورٹی فورس نے 35 کلو چرس اور 52 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی کوشش کی ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی فورس نے تین سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’ظہران الجنوب میں گرفتار ہونے والے سمگلروں میں سے دو ایتھوپی جبکہ ایک یمنی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کے قبضے سے آتشین اسلحہ بھی ضبط ہوا ہے جبکہ ان سے دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تفتیش ہو رہی ہے‘۔