Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ، مدینہ ہائی وے میں طوفان، مسافروں کو انتباہ

’ہائی وے میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ٹرانسپورٹ نے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہائی وے میں گرد و غبار کے طوفان کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو محتاط رہنا چاہئے‘۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ’بہتر ہے کہ سفر طوفان تھمنے تک سفر کا ارادہ ملتوی کیا جائے گا‘۔
’گرد وغبار کے طوفان کے دوران رفتار کم رکھی جائے، ایمرجنسی لائٹیں جلائی جائیں اور گاڑیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائے‘۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ ریجن میں آج گرد وغبار کا طوفان ہے جس سے ہائی وے سمیت الرایس اور ینبع سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

شیئر: