Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں معمرافراد کو لوٹنے والے 8 افراد گرفتار

ملزمان معمر افراد کومدد کرنے کے بہانے انکا بینک کارڈ لے لیتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے  اے ٹی ایم سے نکلنے والوں کو لوٹنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ اے ٹی ایم کے  اطراف میں موجود رہتے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ واردات کرنے والوں کا تعلق یمن سے ہے۔ یہ  بزرگ صارفین اور اے ٹی ایم آپریشن سے ناواقف افراد کو مدد کے بہانے لوٹا کرتے تھے۔ ان سے اے ٹی ایم کارڈ لے لیتے۔ پن کوڈ دریافت کرتے  تھے اور رقم نکال کر جعلی اے ٹی ایم کارڈ ان کے حوالے  کردیتے اور جب وہ وہاں سے چلے جاتے تو ان کے اے ٹی  ایم کارڈ سے رقم نکال  لیتے تھے یا سامان خرید لیتے تھے۔ 
پولیس کا کہنا ہے کہ یمن کے آٹھوں وارداتیوں کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: