Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض: پاکستانی کو لُوٹنے والا 8 رکنی ایشیائی گروہ گرفتار

گرفتار ہونے والے ملزمان میں 5 پاکستانی اور 3 افغان شہری شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’ایک پاکستانی سے 4 لاکھ  15 ہزار ریال لُوٹنے والے 8 رکنی ایشیائی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔‘
’ملزمان خود کو قانون نافذ کرنے و الے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھے-‘
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل ترجمان میجرالکریدیس نے بتایا کہ ’8 رکنی گروہ 5 پاکستانیوں اور 3 افغان شہریوں پر مشتمل تھا-‘
گروہ کے ارکان عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں- آٹھوں سکیورٹی اہلکاروں کا روپ دھار کر لوٹ مار کے مرتکب ہوئے- وہ پاکستانی شہری کے خلاف گھات لگائے ہوئے تھے- انہوں نے اسے زدوکوب کرکے اس سے 4 لاکھ  15 ہزار ریال لوٹ لیے- رقم اس ادارے کی تھی جہاں پاکستانی شہری ملازمت کررہا تھا- 
الکریدیس نے بتایا کہ ’پولیس کی سپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے پاکستانی اور افغان شہریوں کو تلاش کرکے ان تک رسائی حاصل کی- لوٹی ہوئی رقم بازیاب کرلی گئی۔
گروہ کے خلاف لوٹ مار اور خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرنے کا مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا- 
 

شیئر: