Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پہلی بارسعودی کابینہ اجلاس میں شریک خاتون کون؟ 

فوربس میگزین نے دنیا کی سوطاقتورکاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں پہلی بار سعودی خاتون شریک ہوئیں۔ انہیں حال ہی میں منسٹرز کونسل کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق الشیھانہ العزاز پہلی بار منگل کو کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ انہیں فوربس میگزین نے  2020 میں دنیا کی سو طاقتور ترین کاروباری خواتین کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ 
 الشیھانہ ماہر قانون  ہیں۔ وہ نیویارک بار کونسل سے کامیابی حاصل کرنے والی سعودی وکلا خواتین میں سے ایک ہیں۔
 الشیھانہ  نیویارک بار کونسل کا امتحان پاس کرکے سعودی عرب واپس آگئی تھیں۔ یہاں انہوں نے دارالحکومت ریاض کی ایک مشہور لا فرم میں کام کیا۔ 
الشیھانہ نے اس کے بعد اپنے پیشہ ورنہ مستقبل پر توجہ مرکوز کی۔ انہوں نے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ریاض میں معاہدوں کی انچارج کے منصب تک رسائی حاصل کی۔ 

 

 

شیئر: