اسلام آباد... پاکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف میں فوجی اڈے پر خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ پاکستان نے عالمی برادری کیساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ ترجمان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام غم زادہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔