سعودی عرب میں عسیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’ابہا سمر فیسٹیول‘ شروع ہوچکا ہے جو 24 ستمبر تک جاری رہے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ’پہاڑوں کے اوپر‘ سلوگن کی عکاسی کرتے ہوئے 126 ہزار مربع میٹر پر پھیلے چھ مہم جوئی والے علاقوں کے ساتھ وزیٹرز کی توقعات بڑھ جائیں گی۔
یہ فیسٹیول بہت سے تفریحی پروگرام اور تقریبات پیش کرتا ہے جس میں کارنیول، مہم جوئی، بچوں کے کھیل کا علاقہ، میوانا کا علاقہ، خریداری، آرٹس اور تفریحی گاؤں بھی شامل ہے۔
متعدد حکومتی حکام اور ایجنسیوں نے اس تقریب کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے جن میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، علاقائی گورنر، ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ، نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور، سعودی ٹورازم اتھارٹی، اور ہیریٹیج اتھارٹی شامل ہیں۔
حکام نے وزیٹرز پر زور دیا کہ وہ فیسٹیول کے آس پاس لائٹنگ فائرز سے گریز کرتے ہوئے علاقے کے پودوں کو محفوظ رکھیں۔
عسیر خطے میں ہیریٹیج اتھارٹی برانچ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعزیز الغانم نے کہا کہ یہاں آنے وزیٹرز کے لیے مشہور ورثے کے تین مقامات ہیں جن میں رجال المع، جرش آثار قدیمہ اور النماص میں ہیریٹیج ہاؤس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس خطے میں 24 سے زائد ثقافتی ورثے کے مقامات بکھرے ہوئے ہیں۔
فیسٹیول کے بارے میں کی جانے والی پریس کانفرنس نے انٹرایکٹو نقشہ کے بارے میں بتایا جس میں تصاویر، معلومات، اور سائٹس تک رسائی کے لیے خصوصیات اور منصوبہ بندی اور سفر کی کتابیں شامل ہیں۔
عسیر کا نقشہ سیاحوں کو علاقے اور اس کے آس پاس کی رہنمائی کر سکتا ہے اور انہیں مقامات، سیاحتی سہولیات اور تفریحی سرگرمیوں سے متعارف کرا سکتا ہے۔
ابہا سمر فیسٹیول سے پہلے ریاض اور جدہ فیسٹیول میں 16 ملین سے زیادہ وزیٹرز ریکارڈ کیے گئے تھے۔
جدہ سیزن میں تقریباً ہر ایک کے لیے تیار کردہ ایونٹس تھے جن میں آرٹ فارم اور جاپانی ثقافت کے شائقین کے لیے انیمی ولیج، آبی کھیلوں کے شائقین کے لیے جدہ ویوز، اور آرٹ، موسیقی اور تھیٹر سے محبت کرنے والوں کے لیے ثقافتی شو شامل تھے۔
ویژن 2030 کے مطابق جدہ سیزن نے 14 مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں 74 ہزار سے زائد لوگوں کو جن میں 80 فیصد سعودی باشندے تھے کو معاشی اور روزگار کے متعدد مواقع فراہم کیے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں