Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 5.58 کلو کرسٹل ضبط، تین ایشیائی گرفتار

’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد ان کی نگرانی کی گئی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
مشرقی ریجن پولیس نے تین ایشیائی تارکین کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 5.58 کلو کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مشرقی ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ افراد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد ان کی نگرانی کی گئی‘۔
’انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے منصوبہ بنایا گیا اور بالآخر انہیں منشیات سمیت قابو کرلیا گیا ‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: