مملکت میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ، صحتیابی میں اضافہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12225 نئے ٹیسٹ ہوئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں اس وقت کورونا کے انتہائی نازک کیسز کی تعداد کم ہوکر 121 ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 12 ہزار 225 نئے ٹیسٹ کرائے گئے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پیر یکم اگست کو کورونا کے 288 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کل تعداد 8 لاکھ 9 ہزار 960 تک پہنچ گئی ہے۔
کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے 467 ہیں اس طرح اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد 795756 ہوگئی ہے۔
پیر کو کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 9252 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق پیر کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں 68 رہے۔ اس کے بعد جدہ میں 45، دمام 23، طائف میں 12، الباحہ 10، مکہ مکرمہ میں 9 اور مدینہ منورہ میں 11 نئے کیسز سامنے آئے۔
کووڈ 19 سے سب سے زیادہ صحت یاب بھی ریاض کے لوگ ہوئے جن کی تعداد 122 رہی۔ ان کے بعد جدہ 60، دمام 38، مکہ مکرمہ 24، مدینہ منورہ 19، جازان 14 اور طائف میں 13 لوگ شفا یاب ہوئے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں