ریاض پولیس نے جعلی کرنسی کی تیاری میں استعمال ہونے والے مخصوص سائز کے کاغذ فروخت کرنے والے مقامی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریاض ریجنل کے پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مقامی شہری کے خلاف جعلی کرنسی کاغذ کا ذخیرہ رکھنے اور انہیں فروخت کرنے کے الزام میں ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کےلیے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے توجہ دلائی کہ جعلی کرنسی کی تیاری میں جہاں پرنٹنگ مشینیں، جدید قسم کے کمپیوٹر، سکینر اور دیگر آلات کی ضرورت پڑتی ہے وہیں خاص قسم کے وہ کاغذ بھی درکار ہوتے ہیں جو کرنسی نوٹ سائز کے ہوتے ہیں۔ مقامی شہری کرنسی نوٹ سائز کے کاغذوں کا دھندا کررہا تھا۔