Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی نورہ یونیورسٹی میں پانچ روزہ بزنس ٹریننگ پروگرام

سیول یونیورسٹی سے تحقیقی شعبوں میں تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔ فوٹو ایس پی اے
شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے عملے اور طلباء پر زور دیا گیا ہے کہ  پانچ روزہ بزنس ٹریننگ کورس میں سائن اپ کریں جو کسی نئے کاروبارکے آغاز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس خصوصی کورس کا اہتمام اتوارسے یونیورسٹی کے اینوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ سینٹر کی زیر نگرانی کیاجائے گا۔
اس خاص  پروگرام میں 20 گھنٹے کی خصوصی تربیتی ورکشاپس شامل ہوں گی جن میں جدت کے کلچر پر توجہ دی جائے گی۔
ٹریننگ پروگرام میں  شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ کسی پروڈکٹ کی شناخت کرنے کے بعد اس کے کاروباری اور مارکیٹنگ کے منصوبوں پر کام کریں۔
ورکشاپس کا مقصد  مقامی شہریوں کو وژن 2030 کے مقاصد پورے کرنے کے لیے تیار کرنا ہے جس میں پائیدار اقتصادی ترقی پر توجہ دی گئی ہے۔
شہزادی نورہ  بنت عبدالرحمن یونیورسٹی نے گذشتہ روز جنوبی کوریا کی  سیول نیشنل یونیورسٹی کے گلوبل آر اینڈ ڈی بی سینٹر کے ساتھ تعلیم، انجینئرنگ اور تحقیقی شعبوں میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ورچوئل دستخطی تقریب میں یونیورسٹی کی صدر ڈاکٹر ایناس بنت سلیمان العیسیٰ اور سیول سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جون سیوک ہوانگ نے شرکت کی۔
یہ معاہدہ اس شعبے میں تحقیق، تدریس اور سمپوزیم کے حوالے سے تعاون کو یقینی بنائے گا۔
 

شیئر: