Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کی خواتین یونیورسٹی میں ’’نورہ میراتھن ‘‘

ریاض ۔۔۔امیرہ نورہ یونیورسٹی کیمپس کے سبزہ زار پر ’’نورہ میراتھن ‘‘کا اہتمام کیا گیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے الریاض اخبار کو بتایا کہ اس کا مقصد طالبات ، استانیوں اور انتظامی عملے میں شامل خواتین میں ورزش کا شوق پیدا کرنا ہے ۔ اس سے طالبات کی جسمانی اور ذہنی صحت پر خوشگوار اثرات پڑیں گے ۔ میراتھن کا آغاز صبح 9بجے یونیورسٹی کے کیمپس میں سبزہ زار سے کیا گیا۔کیمپس کا پورا چکر لگا کر اختتام اسی پوائنٹ پر ہوا جہاں سے میراتھن کا آغاز کیا گیا تھا۔اس موقع پر گھڑ سواری ، مکے بازی اور دیگر مقابلے بھی ہوئے۔
امیرہ نورہ یونیورسٹی سعودی وژن 2030ء کے اہداف حاصل کرنے کیلئے طالبات اور عملے میں شامل خواتین کی جسمانی استعداد بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ 

شیئر: