مملکت میں مصنوعی بارش اب کہاں برسے گی؟
پہلے مرحلے میں مملکت کے تین علاقوں میں بارش کا انتظام کیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے جنوب مغربی بالائی مقامات پر مصنوعی بارش کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مصنوعی بارش کا دوسرا مرحلہ طائف، باحہ، عسیر، جازان میں مکمل کیا جائے گا۔ چاروں علاقوں کے ساحلی مقامات پر بھی مصنوعی بارش ہو گی۔
پہلے مرحلے میں ریاض، قصیم اور حائل کے علاقوں میں مصنوعی بارش کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیوچیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے بتایا کہ مصنوعی بارش آپریشن روم جدہ میں قومی مرکز کے صدر دفتر میں قائم ہے۔
ایمن غلام نے کہا کہ مصنوعی بارش کا دوسرا مرحلہ طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق زمینی اور فضائی آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
تکنیکی امور کے ماہرین مستقل بنیادوں پر مصنوعی بارش کے لیے درکار ماحول کے بارے میں تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں