Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مصنوعی بارش کی تیاریاں مکمل

ریاض میں پہلی مصنوعی بارش 15 جنوری 2022 کو ہوگی (فوٹو، ٹوئٹر)
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکیٹو چیئرمین ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ مملکت کے متعدد علاقوں میں مصنوعی بارش کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر ایمن غلام مملکت میں مصنوعی بارش کی صورتحال پرروشنی ڈال رہے تھے۔ العربیہ چینل کے خصوصی پروگرام چوتھے خبرنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ متعین علاقوں میں مصنوعی بارش کے موقع پربعض ہوائی اڈوں کو مکمل لاجسٹ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مصنوعی بارش کے پروگرام میں غیرملکی ماہرین شریک ہوں گے۔ مصنوعی بارش کے نظام پرمکمل عبور اور مطلوبہ ٹیکنالوجی مملکت منتقل ہونے تک غیر ملکی ماہرین کی مدد لینے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مملکت کے بعض علاقوں میں بارش کا تناسب پانچ فیصد سے بڑھا کر20 فیصد تک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹرایمن غلام کا کہنا تھا کہ ریاض میں پہلی مصنوعی بارش 15 جنوری 2022 کو ہوگی۔
موسمیات کے ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو ریاض میں ایسے بادل امڈیں گے جن سے منصوعی بارش برسائی جائے گی۔

شیئر: