السلیل کمشنری میں گردو غبار کا طوفان
نجران ، الباحہ اورعسیرریجن میں بارش کاسلسلہ جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
السلیل کمشنری میں گردوغبارکے طوفان نے دن کے وقت رات کا سماں پیدا کردیا۔ حد نظرمحدود ہوگئی۔ شدید گردوغبار سے تاریکی چھا گئی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل توقع ظاہر کی تھی کہ جمعرات کو مملکت کے مختلف علاقوں میں گردو غبار کا طوفان آئے گا اور تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ شہراور طائف کے درمیان باحہ اور مدینہ منورہ میں بھی گردوغبارکا طوفان آیا ہوا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکزکا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
نجران، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش ہورہی ہے۔ قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہےکہ اس کا سلسلہ سنیچرتک جاری رہ سکتا ہے۔
حائل، القصیم، ریاض کے مختلف مقامات نیز تبوک اور مشرقی ریجن کے جنوبی علاقوں میں بھی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔