امیتابھ بچن کی وہ تصویر، جو خود انہیں بھی ’حیران‘ کر گئی
امیتابھ بچن کی وہ تصویر، جو خود انہیں بھی ’حیران‘ کر گئی
جمعہ 5 اگست 2022 10:35
امیتابھ بچن اکثر اپنی پرانی اور آنے والی فلموں کی تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں (فوٹو:ٹوئٹر، امیتابھ بچن)
سینیئر بالی وڈ اداکار امتیابھ بچن اپنی ہی ایک تصویر دیکھ کر اس حد تک حیران ہوئے کہ تصویر کے ساتھ ساتھ اس ’حیرت‘ کو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا، جس سے وہ خود گزرے تھے۔
انڈین ٹی وی این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پیرس کے ایک ہیئر سیلون نے ان کی تصویر اپنے بل بورڈ پر مشہوری کے لیے استعمال کی ہے جبکہ اس پر سینیئر اداکارہ کیٹ بلینکٹ کی تصویر بھی لگائی گئی ہے۔
امیتابھ بچن نے بل بورڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ سخت حیرت کا ایموجی لگایا اور لکھا کہ’اس شخص کی حیرانی، جو پیرس میں موجود ہو اور میری تصویر والا ہیر سیلون کا یہ بل بورڈ دیکھ لے۔‘
حالیہ دور کی تصویر میں انہوں نے سفید فرینچ کٹ داڑھی کے ساتھ چشمہ لگا رکھا ہے۔
تصویر شیئر کیے جانے کے تھوڑی دیر بعد ہی ان کی نواسی ناویا نویلی نندا نے اس پر دل کے نشان والا ایموجی ڈالا جبکہ اداکارہ ریچا چڈھا کی طرف سے بھی ایسا ہی کیا گیا۔
امیتابھ بچن شوبز کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی بھی محبوب شخصیت ہیں اور اکثر مداحوں کے لیے پرانی تصویروں کے علاوہ آنے والی فلموں کی تصویریریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
چند روز قبل انہوں نے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور دھوپ کا چشمہ لگایا ہوا تھا۔
کپشن میں انہوں نے لکھا ’فیشن خود کو دوہراتے ہیں، 70 کی دہائی کی ایک جھلک‘
یہ تصویر ان کی مشہوری فلموں ترشول یا من جی کے افتتاحی مواقع کی تھی، جبکہ اس روز بھی امیتابھ بچن نے ویسے ہی کپڑے اور چمشہ پہنا ہوا تھا۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی کی جس میں انہیں سینیما کی اہم شخصیات پرابھاس، پراشنتھ نیل، رگھاویندر راؤ، نینی، ڈولقیر سلمان اور ناگی ایشون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’سینیما کے سٹالوارٹس کے ساتھ ایک شامل، پرابھاس (باہو بلی)، پراشانتھ (ڈائریکٹر کے جی ایف ٹو) سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ فلموں اور کام کے بارے میں گپ شپ کی۔