مکتوب سعودی وزیر خارجہ نے وصول کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو سعود عرب اور زامبیا کے تعلقات کے حوالے سے صدر ھاکینڈی ھیشیلیما کا مکتوب موصول ہوگیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق زامبیا کے وزیر خارجہ اور صدر کے نجی ایلچی نے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کرکے مکتوب پیش کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں مملکت اور زامبیا کے باہمی تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں