Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی

’آتشزدگی صنعتی علاقہ نمبر دو میں واقع ایک فیکٹری میں لگی تھی‘ (فوٹو: سبق)
ریاض کے صنعتی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی صنعتی علاقہ نمبر دو میں واقع ایک فیکٹری میں لگی تھی‘۔
’اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو محدود کر دیا‘۔
’بعد ازاں ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ ایک ٹیم نے فیکٹری میں موجود افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی پر قابو پانے کے بعد اس کے اسباب معلوم کئے جا رہے ہیں‘۔

شیئر: