Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی ارن اور تربہ میں دو افراد سیلاب میں ڈوب گئے 

’ڈوبنے والے ایتھوپی چرواہا ہے جو غالبا وادی کو تیر کر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
مہد الدہب اور تربہ کمشنریوں میں دو افراد سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے دونوں کی  لاش نکال لی ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’مہد الدہب کمشنری میں ایک شخص وادی ارن کے سیلابی ریلے میں ڈوب گیا ہے‘۔
’لاش نکال کر شناخت کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ  ڈوبنے والا ایتھوپی چرواہا ہے جو غالبا وادی کو تیر کر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا‘۔
دوسری طرف محکمہ ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’تربہ کمشنری میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع ملی‘۔
’موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تربہ شہر سے 60 کلو میٹر دور القوامہ وادی کے سیلابی ریلے میں  واقعہ ہوا ہے‘۔
’محکمہ شہری دفاع کے غوطہ خوروں کے تعاون سے ڈوبنے والے شخص کو نکالا گیا تاہم وہ مردہ  تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ڈوبنے والے شخص کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے ‘۔
ہلال احمر اور شہری دفاع نے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوں کے وقت وادیوں سے دور رہا جائے۔

شیئر: