Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرخارجہ کا ازبک صدراتی مشیر سے ٹیلی فونک رابط 

دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ازبکستان کے صدارتی مشیر عبدالعزیز کیملوف نے پیر کو ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  ٹیلی فونک رابطے میں انہوں نے ازبکستان کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔ دونوں ملکوں کے برادر عوام کی  امنگوں کی تکمیل کے حوالے سے حکمت عملی پرگفتگو کی گئی۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اور عبدالعزیز کیملوف نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ اور اہم مسائل پربھی تبادلہ خیال کیا۔  

شیئر: