امارات: کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ
جمعرات 11 اگست 2022 19:44
کورونا سے اب تک کل اموات 2339 ہوچکی ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
امارات میں کووڈ 19 سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ دو لاکھ سے زیادہ نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 861 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جس کے بعد اب تک کل متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 306 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کووڈ سے مزید 887 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح اب تک شفاپانے والوں کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 65 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 240811 نئے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
کووڈ 19 سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک کل اموات 2339 ہوچکی ہیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں