Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : کورونا متاثرین میں کمی، 889 نئے کیسز

بدھ کو شفایاب ہونے والے 816 رہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں بدھ کو کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی اس طرح اب تک کووڈ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2338 ہوچکی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ‘وام‘ کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  بدھ 10 اگست کو کورونا کے 889 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے جبکہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد  816 رہی۔
کووڈ کے ابتدا سے لے کر اب تک کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار  445 ہوچکی ہے اسی طرح شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد  980178 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 226920 نئے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے  ہیں۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: