Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں نیا تعلیمی سال 28 اگست سے، آن لائن ایجوکیشن نہیں ہوگی 

تمام نجی اور پرائیویٹ سکول باقاعدہ کھلیں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ’ نئے تعلیمی سال کے دوران مملکت میں تمام نجی اور پرائیویٹ سکول باقاعدہ کھلیں گے۔ طلبہ اور اساتذہ کو حاضری دینا ہوگی‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے بیان میں کہا کہ’ آئندہ سال کسی سکول میں آن لائن تعلیم نہیں ہوگی‘۔
وزارت تعلیم نے’مدرستی‘ پلیٹ فارم بند کرنے سے متعلق بھی وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ مدرستی مملکت میں سب سے بڑا آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ہے۔
وزارت تعلیم نے ’مدرستی‘ پلیٹ فارم بند کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ’مدرستی پلیٹ فارم بند کیے جانے کی اطلاع غلط ہے۔ یہ پلیٹ فارم برقرار رہے گا۔ اس سے طلبہ  کے مفادات وابستہ ہیں۔ اس کی بدولت طلبہ کو بہت ساری معلومات اور سہولتیں آسانی سے مہیا ہیں۔
وزارت تعلیم نے بیان میں کہا کہ’ نیا تعلیمی اتوار 28 اگست 2022 مطابق یکم صفر 1444ھ  کو شروع ہوگا۔ پہلا سیشن 14 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔‘
نئے تعلیمی  سال کا پہلا سیشن 24 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس کے اختتام پر 10 روز کی چھٹی ہوگی۔ فوری بعد دوسرا سیشن شروع ہوگا۔ 

شیئر: