Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا رابطہ

دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا جائزہ لینے کےعلاوہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی قیادت نے اس سے قبل پاکستانی صدر ڈاکٹرعارف علوی کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے تھے۔
صدر عارف علوی کے نام پیغام میں شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ’ہم آپ کو، پاکستانی حکومت اور عوام کو جشن آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘
’ہم پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیے ترقی و کامرانی اور امن واستحکام کی امید رکھتے ہیں۔‘
اسی طرح کا پیغام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھی بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ہم آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔‘
’پاکستانی حکومت اور عوام کے لیے نیک تمنائیں اور دعائیں ہیں تاکہ برادر ملک ہمیشہ ترقی کرتا رہے۔‘

شیئر: