Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پبلک مقام پر اسلحے کی نمائش اور فائرنگ ، شہری کی گرفتاری کا حکم

مشین گن لہرانے اور فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعود المعجب نے ریاض ریجن کی ایک کمشنری میں مشین گن لہرانے اور پبلک مقام پر فائرنگ کرنے والے شہری کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
عوامی مقام پر مشین گن لہرانے اور فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ ’فائرنگ کے باعث موقع پر موجود لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا تھا۔‘  
پبلک پراسیکیوٹر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ 
پبلک پراسیکوشن کے عہدیدار نے بتایا کہ’ پبلک مقام پر مشین گن کی نمائش اوراس سے فائرنگ سنگین جرم ہے اس پر گرفتاری مقرر ہے‘۔
عہدیدار نے بیان میں کہاکہ’ اس سے موقع پر موجود لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اس سے معاشرے کا چین و سکون غارت ہوجاتا ہے۔ اس قسم کی سرگرمیاں فوجداری مواخذے کے دائرے میں آتی ہیں۔ فائرنگ کرنے والے کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی۔ سپیشل کورٹ سے اسے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ  کیا جائے گا‘۔ 
 

شیئر: