سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو صدر کوسٹا ریکا کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق دونوں دوست ملکوں اور ان کےعوام کے مضبوط گہرے تعلقات، مختلف شعبوں میں ہر سطح پر انہیں مزید مضبوط بنانے کےطریقوں سے ہے۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی نیابت کرتے ہوئے نائب وزیر انجینیئر ولید الخریجی نے مکتوب وصول کیا ہے۔ مملکت میں کوسٹا ریکار کے سفیر نے پیر کو دفتر خارجہ میں ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پرانجینیئر ولید الخریجی اور کوسٹا ریکا کے سفیر نے دونوں دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔