Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق گورنر غلام مصطفی کھر بھی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد...سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ کھر نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور سے مکمل متفق ہوں۔ عمران خان مستقبل کے پاکستان کے معمار ہیں۔نئے پاکستان کی تعمیر میں عمران خان کے شانہ بشانہ رہوں گا۔ عمران خان نے کھر کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ذاتیات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے لئے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی تعمیر اور محرومیوں کا ازالہ تحریک انصاف کی ترجیح ہے اور رہے گی۔

 

شیئر: