200 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی 15 ٹرینیں خریدنے کا منصوبہ
’نئی ٹرینیں سعودی عرب کے صحرائی ماحول کے لیے انتہائی مناسب ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ریلوے کمپنی’سار‘ نےدو سو فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی 15 نئی ٹرینیں خریدنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’نئی ٹرینوں کی خریداری کے معاہدے میں 10 سال کے لیے مینٹیننس بھی شامل ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’نئی ٹرینیں سعودی عرب کے صحرائی ماحول کے لیے انتہائی مناسب ہیں‘۔
’نئی ٹرینوں میں مسافروں کو آرام دہ سیٹوں کے علاوہ مفت وائی فائی کے علاوہ کینٹین اور کافے بھی موجود ہوگا‘۔