نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم این اے) نے بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال پر ابتدائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم کے مطابق بحیرہ عرب میں پیدا ہونے والے سسٹم کے ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔
ممکنہ طوفان پید اکرنے والا یہ سسٹم فی الحال لکشدیپ وادی، انڈیا کے قریب واقع ہے جس کا شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔
ابتدائی پیشی گوئی کے مطابق اس کی رفتار اور شدت کے لحاظ سے یہ سسٹم اکتوبر 2024 کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی ساحلی پٹی کے ساتھ ٹکرا سکتا ہے جس کے باعث پاکستان کے ساحلی علاقوں کو متاثر کر ے گا۔
این ڈی ایم اے نے ساحلی علاقوں کے مکین اور متعلقہ ادارے کو بدلتے حالات سے مطلع، اپ ڈیٹس اور ایڈوائزری سے باخبر رہنے کا کہا ہے۔
اعلامیے کے مطابق این ڈی ایم اے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔