Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں ورلڈ چپمیئن باکسنگ مقابلے ہوں گے

’باکسنگ کے مقابلے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں دیکھا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن اور ’WWE‘ کے تعاون سے ورلڈ چیمپئن باکسروں کا مقابلہ منعقد ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز دو نومبر کو ہونے جارہا ہے جس کے آغاز میں باکسنگ کے مقابلے ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’باکسنگ کے مقابلے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جنہیں دنیا بھر میں دیکھا جائے گا‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن سابقہ تمام سیزنوں کی طرح منفرد ہوگا جبکہ اس میں کچھ نئی تفریحی کمپنیاں بھی شامل ہوں گے‘۔
’ریاض سیزن کی تشہیر دنیا بھر میں کی جائے گی جبکہ مختلف ایونٹس کی ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گی‘۔
’ریاض سیزن میں بچوں کے لیے خصوصی طور پر تفریحی پروگرام رکھے جائیں گے جو انتہائی منفرد اور یادگار ہوں گے‘

شیئر: