Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران: اماراتی سفیر چند دنوں میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے

خطے کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام کا عزم کیا گیا ہے( فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ’ امارات کے سفیر سیف محمد الزعابی آئندہ چند روز کے دوران تہران پہنچ کر اپنے فرائض دوبارہ شروع کریں گے‘۔
امارات کے خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق  26 جولائی  2022 کو امارات  اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اس حوالے سے ٹیلیفونک رابطے میں سفیروں کی بحالی کا فیصلہ کیا تھا۔
اماراتی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’اماراتی سفیر کی تہران واپسی دونوں ملکوں کے دفاتر خارجہ کے درمیان رابطہ مہم کے تحت مروجہ سفارتی روایات کے مطابق ہورہی ہے‘۔
 دفتر خارجہ نے کہا کہ’ اماراتی سفیرسیف محمد الزعابی آئندہ چند روز کے دوران اماراتی سفارتخانے میں اپنے فرائض منصبی انجام دینا شروع کردیں گے۔ وہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو ایرانی عہدیداروں کے تعاون اور ان کے ساتھ یکجہتی سے آگے لے جانے کی کوشش کریں گے‘۔
بیان کے مطابق ’اماراتی سفیر دونوں پڑوسی ملکوں اور خطے کے مشترکہ مفادات کی تکمیل کے لیے کام کریں گے‘۔

شیئر: