گھریلو تشدد کے حوالے سے شکایات مرکز میں رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں شکایات مرکز نے گھریلو تشدد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔
شکایات مرکزکا کہنا ہے کہ’ خاتون پر تشدد کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لیا جارہا ہے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شکایات مرکز نے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان میں کہا کہ ’بیوی پرمبینہ تشدد میں ملوث سعودی شہری کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے تعاون سے کام کیا جا رہا ہے‘۔
یاد رہے کہ شکایات مرکز سے مملکت کے کسی بھی علاقے میں موجود شہری یا مقیم غیرملکی گھریلو تشدد کے حوالے سے رابطہ کرکے شکایت درج کرا سکتا ہے۔