Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق کے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزاررنز مکمل

  جمیکا... ِّٓپاکستان نے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ5 ہزار رنز مکمل کر لئے ۔ پاکستان کی طرف سے یہ سنگ میل عبور کرنے والے ساتویں بیٹسمین بن گئے۔ مصباح نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا ۔ وا ضح رہے کہ یونس خان 116میچوں میں10035رنز اسکورکر چکے ۔جاوید میانداد 8832، انضمام الحق8829، محمد یوسف7530، سلیم ملک5768 اور ظہیر عباس 5062 رنز بنا چکے۔ مصباح الحق ٹیسٹ کرکٹ میں5ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے زیادہ عمر کے بلے باز بھی بن گئے ۔ انگلینڈ کے جیک ہوبس نے46برس کی عمر میں5ہزار رنز بنائے تھے ۔

شیئر: