الرخا میلے میں روایتی شادی شائقین کی توجہ کا مرکز
جمعرات 25 اگست 2022 11:10
’لوگ اب بھی روایتی شای بیاہ اور اس نوعیت کی تقریبات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں‘ ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب نے لوک رقص، ورثے کے ملبوسات، روایتی شادی بیاہ کی تقریبات اور خلیجی ثقافتوں کے مابین ربط و تعلق کے میدان میں تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
العربیہ کے مطابق طائف میں منعقد ہونے والے الرخا میلے میں ’ام نورہ‘ نے زائرین اور سیاحوں کے دل جیت لیے۔
انہوں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر کے یہ ثابت کیا کہ لوگ اب بھی روایتی شای بیاہ اور اس نوعیت کی تقریبات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
الرخا میلے میں شادی کے روایتی ملبوسات کی نمائش کے ساتھ شادی کی تقریب کا نمونہ بھی پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا۔
اسٹال پر دلہا اور دلہن کا گئے وقتوں میں عروسی لباس، گھروں میں شادی کے موقعے پر استعمال ہونے والے برتن اور لوک داستانوں کی دیگر تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔
میلے میں آنے والی خواتین کی بڑی تعدادنے ماڈل دلہن کو دیکھ کر اس کے گرد جمع ہوگئیں۔