ایس ٹی سی گروپ نے پہلا سمندری ’سعودی وژن کیبل‘ قائم کردیا
ایس ٹی سی گروپ نے پہلا سمندری ’سعودی وژن کیبل‘ قائم کردیا
جمعرات 25 اگست 2022 23:06
یہ بڑی گنجائش والا پہلا سمندری کیبل ہے۔ (فوٹو سبق)
ایس ٹی سی گروپ نے بحراحمر میں وسیع گنجائش والا پہلا ’سعودی وژن سمندری کیبل‘ قائم کردیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وژن کیبل 11 لاکھ 60 ہزار میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔ ایس ٹی سی گروپ اس کا مالک ہے۔ اس کا نام سعودی وژن 2030 سے اخذ کیا گیا ہے۔ یہ بڑی گنجائش والا پہلا سمندری کیبل ہے۔ یہ بحراحمر کے علاقے میں کثیر جہتی رابطے کی سہولت مہیا کرے گا۔ یہ 18 ٹیرابایٹ تک رابطے کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ جدہ، ینبع، ضبا اور حقل میں چار ڈراپ سٹیشنوں کے ذریعے سعودی عرب سے سرحد پار تیز رفتار رسائی کی سہولت دے گا۔
ایس ٹی سی گروپ کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر علیان الوتید نے کہا کہ ’یہ کامیابی اس بات کا پتہ دے رہی ہے کہ ہمارا گروپ ترقی یافتہ بین الاقوامی سمندری مواصلات کی سہولتیں فراہم کرنے میں قائدانہ کردارادا کررہا ہے‘۔
انجینیئر علیان نے کہا کہ ’سعودی وژن کیبل متعدد بین الاقوامی انفارمیشن سینٹرز کو ایک دوسرے سے مربوط کرے گا‘۔
نیا سعودی وژن کیبل MENA Hub سے مربوط کرے گا۔ یہ تین براعظموں کو ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہے۔ مملکت کا سٹراٹیجک محل وقوع موثر ثابت ہوگا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں