83 لاکھ ریال کے کاروبار کے ساتھ فالکن میلہ اختتام پذیر
اتوار 14 نومبر 2021 11:21
’10 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 5 ہزار ریال فی کس انعامات دیئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن میلہ 27 دن جاری رہنے کے بعد انتہائی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق میلے میں مجموعی طور پر83 لاکھ 47 ہزار ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
فالکن میلے کی اختتام تقریب میں آخری تین بازوں پر بولی لگی جن کی مجموعی مالیت دو لاکھ 55 ہزار ریال رہی۔
اسی طرح میلے کے شرکا کے درمیان گاڑی پر قرعہ اندازی ہوئی جس میں باز فروخت کرنے والے محمد الصیعری کا نام نکلا۔
اس کے علاوہ 10 افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعہ 5 ہزار ریال فی کس انعامات دیئے گئے۔
میلے کے اختتام پر انتظامیہ نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور نئے سیزن میں مزید سہولتوں کے ساتھ واپس آنے کا وعدہ کیا ہے۔