Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لوٹ مارکرنے والا 20 رکنی ایتھوپین گروہ گرفتار

 
  ریاض..... پولیس نے ٹریلر ڈرائیور وں کو اسلحہ کی زور پر لوٹنے والے 20 رکنی گروہ کو گرفتا ر کر لیا ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ گروہ کے بارے میں پولیس کو متعد د شکایات موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکیوں پر مشتمل ایک گرو ہ ریاض کے مضافات میں پٹرول اسٹیشن پر رکنے والے ٹرک ڈرائیور و ں کو اسلحہ دکھا کر ان سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ لیتے ہیں ۔ شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ۔ پولیس کی خفیہ ٹیم کو علاقے میں چند مشکوک افراد دکھائی دیئے جنہیں تفتیش کےلئے تھانے لایاگیا جہاں دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کر دیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹتے ہیں ۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر انکے دیگرساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے انکے قبضے سے لوٹی گئی متعدد اشیاءبرآمد کر لیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ایتھوپیا سے ہے اور وہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ۔ ملزمان کے خلاف لوٹ مار کا مقدمہ دائر کر کے انہیں عدالت کے سپرد کر دیا گیا۔ 

شیئر: