Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استنبول میں سعودی لڑکی 9 ویں منزل سے گر گئی

’لڑکی کی حالت قابو میں ہے تاہم بلندی سے گرنے کے باعث متعدد جگہوں پر زخم آئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ترکی کے شہر استنبول میں ایک سعودی لڑکی 9 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے نیچے گرگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لڑکی کی حالت قابو میں ہے تاہم بلندی سے گرنے کے باعث متعدد جگہوں پر زخم آئے ہیں۔
ترک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’لڑکی کی عمر 14 سال ہے،بر وقت طبی امداد سے لڑکی کی جان بچ گئی ہے، اس وقت وہ طبی نگرانی ہے‘۔

شیئر: