Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ کی نئی فضائی کمپنی ’آر آئی اے‘ کب شروع ہوگی

نئی فضائی کمپنی 150 ممالک کے لیے پروازیں شروع کرے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
السعودیہ ایئرلائن کی جانب سے نئی فضائی کمپنی شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ نئی ایئرلائن کا نام ’آر آئی اے‘ بتایا جارہا ہے۔
سبق نیوز نے ’عربین بزنس ‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ نئی فضائی کمپنی کے قیام کے بارے میں گزشتہ 12 ماہ سے کام جاری ہے ۔ کمپنی کا قیام سعودی انویسٹنمٹ پبلک فنڈ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
انویسٹمنٹ فنڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی ایئرلائن بین الاقوامی فضائی کمپنی کے طورپرکام کرے گی جو بعدازاں السعودیہ ایئرکے بعد دوسری قومی فضائی کمپنی شمار کی جائے گی۔ کمپنی کا مرکزی دفتر ریاض میں ہوگا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شروع ہونے والی  نئی فضائی کمپنی150 ممالک کے لیے پروازیں شروع کرے گی جن میں یورپ، شمالی وجنوبی امریکہ، افریقا اورایشیائی ممالک شامل ہیں۔
واضح رہے فضائی شعبے کی ترقی مملکت کے ویژن 2030 کا اہم حصہ ہے جس کے اہداف میں سال 2030 تک سالانہ 30 ملین مسافروں کو فضائی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: