سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ نے انڈونیشیا کے وزیر تعلیم و ثقافت ندیم انور مکارم اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم ڈاکٹرسٹیفانیا جیا نینی سے بالی میں جی ٹوئٹنی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر حمد بن محمد آل شیخ تعلیمی شعبے میں سعودی عرب اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں ملکوں میں تعلیمی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں اور پروگرام سے مستفید ہونے کے لیے ٹھوس اور جامع شراکت داری قائم کرنے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اعلی تعلیم، سائنسی تحقیق، اختراع، طلبہ کے وظائف اورگرانٹس میں تعاون اور شراکت داری بڑھانے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
سعودی وزیر تعلیم اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم کی ملاقات میں تعلیمی شعبے میں یونیسکو اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مضبوط بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔