Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب آگے بڑھا جائے ، سونونگم تنقید سے پریشان

ممبئی .... بالی وڈ گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ میں نے اذان کے بارے میں جو ریمارکس پاس کئے تھے اسے نظر انداز کرکے اب آگے بڑھا جائے۔ میرے ریمارکس پر مزید تیل چھڑکنے کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر انکے بیان کے بارے میں کڑی نکتہ چینی کی گئی تھی جبکہ کچھ لوگوں نے حمایت بھی کی تھی جس کے بعد یہ قومی سطح پر بحث و مباحثے کا موضوع بن گیا تھا۔ سونو نگم اس وقت مزید مشکل سے دوچار ہوئے جب انہوں نے اس موضوع پر کئی ٹویٹ کئے اور ہر بار ہی انہیں لعن طعن کی گئی۔ اسکے بعد سے وہ لوگوں کی نظروں میں آگئے اور ان پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے۔

شیئر: