سعودی عرب نےایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کی کوششوں میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے دو انیشیٹوز کی سپورٹ کے لیے 3.5 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ اس سے سیبر ڈروف لیباریٹریز کو جدید بنایا جائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب کے اس تعاون سے ایٹمی سرگرمیوں کی نگرانی کا نظام مضبوط ہوگا۔
سعودی عرب کی طرف سے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کوملنے والی رقم جانوروں کے باعث پیدا ہونے والی زونوٹک بیماریوں سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر صرف کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے حال ہی میں جانوروں کی طرف سے آنے والی متعدی بیماریوں کو قابو کرنے کے لیے نئی حفاظتی سکیم جاری کی تھی۔
ایجنسی چاہتی ہے کہ رکن ممالک اس کے اس پروگرام میں حصہ لیں اور زونوٹک بیماریوں کے اسباب کا قبل ازوقت پتہ لگانے اوران سے نمٹنے کی تیاریوں پر آنے والے اخراجات میں اپنا حصہ ڈالیں۔