Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کی کشتی آرمکو پلانٹ کو نشانہ بنانا چاہتی تھی، منصور الترکی

ریاض: وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ جازان کے قریب جس حوثی کشتی کوتباہ کیا گیا وہ جازان میں آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنانے جارہی ہےتھی۔حوثی کشتی دھماکہ خیر مواد سے لدی ہوئی تھی ۔ حوثی باغیوں کی کوشش تھی کہ جازان میں آرامکو کے پلانٹ کو نشانہ بنایا جارہا تھا۔انہوں نے اعلامیہ میں جاری کرتےہوئے کہا کہ کل منگل کو سعودی سرحدی فورس نے جازان کے سمندر میں دراندازی کرنے والی کشتی کو سمندر میں نشانہ بنایا تھا۔ سعودی فورس نے میزائل مارکر کشتی کو تباہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حوثی کشتی جازان کے قریب یمنی جزیرے سے روانہ ہوئی تھی۔ جازان کے سمندر میں پہنچنے کے بعد اس کی رفتار 34ناٹ ہوگئی اور اس کا رخ آرامکو کے پلانٹ کی طرف تھا۔ سرحدی سیکیورٹی فورس نے جدید آلات کے ذریعہ کشتی کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ کشتی ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے۔ فورس نے موٹر کو نشانہ بناکر اسے روک لیا ۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ کشتی میں دھماکہ خیر مواد ہے جو پھٹنے کے لئے تیار حالت میں ہے۔ سرحدی فورس نے اسے میزائل سے اڑادیا۔ منصور الترکی نے کہا کہ سعودی سرحدی سیکیورٹی فورسز دراندازی کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے انتہائی مستعد اور چوکنا ہے۔سعودی سیکیورٹی فورس ، سعودی فواج کے تعاون سے سمندری گزرگاہوں کو محفوظ بنانے اور حوثی باغیوں کے خطرات سے پاک رکھنے کی انتہائی کوشش کر رہے ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: