Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نابینا سعودی انجینئر عالمی منفرد پروجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم پی میں شامل

اعزاز حاصل کرنے والے مشرق وسطیٰ میں پہلے نابینا ، اپنی کامیابی کا سہرا شہزادہ محمد بن سلمان کے نام کردیا
 
جدہ:نابینا سعودی انجینیئر مھند بن جبریل ابو دیہ نے عالمی منفرد پروجیکٹ ڈائریکٹرز پی ایم پی میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرلیا۔ منگل کو پی ایم آئی نے انہیں پی ایم پی کی سند دیدی۔ ابو دیہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پہلے نابینا ہیں جنہیں عالمی تنظیم نے اس اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ تنظیم 1969ئ میں قائم ہوئی تھی۔ ابو دیہ نے ایک سوال پر کہا کہ میں نے پی ایم آئی کو اپنے سرٹیفکیٹ اور ان منصوبوں کی تفصیلات پیش کی تھیں جو وہ اب تک کرچکے ہیں۔ مثال کے طور پر ”خلیج کے موجد“ نامی منصوبہ انہوں نے انجام دیا تھا۔ اس سلسلے میں انہیں اقوام متحدہ اور جی سی سی کا تعاون حاصل رہا تھا۔ ابو دیہ نے بتایا کہ مذکورہ اعزاز کیلئے انہیں نامزد کیا گیا اور پھر عالمی تنظیم کی جانب سے ان کے امتحان کا اہتمام کیا گیا۔ خلیج عرب میں تنظیم کی شاخ کے سربراہ انجینیئر ہاشم الرفاعی نے کویت کے فائیو اسٹار ہوٹل میں خصوصی تقریب میں سند دی۔ ابو دیہ کا کہناہے کہ میں اپنا یہ سرٹیفکیٹ سعود ی عرب کے قائد اعلیٰ اور عوام کے نام کرتا ہوں۔ خصوصاً کنگ سلمان یوتھ سینٹر کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی اس کامیابی کا سہرا پیش کرنا چاہوں گا کیونکہ انکی عنایت کی بدولت مجھے یہ سرٹیفکیٹ حاصل ہوا۔
 
 

شیئر: